ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کم عمر بچی کے مبینہ اغوا کیس میں مفرور 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے سماعت کے دوران پولیس چالان اور ایم ایل او کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا، چالان میں اغوا، چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ اور انسانی اسمگلنگ کی دفعات شامل ہیں۔
کیس میں عدالت نے 25 ملزمان کے نام خارج کرنے کی پولیس سفارش منظور کرلی، پولیس نے 25 ملزمان کے خلاف شواہد ناکافی ہونے کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔
واضح رہے کہ کم عمر بچی اغوا کیس میں 4 ملزمان گرفتار ہیں، ملزمان ظہیر، شبیر کی عبوری ضمانت عدالت نے گزشتہ روز منسوخ کی تھی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو متاثرہ بچی کے میڈیکو لیگل کرانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ تفتیشی افسر متاثرہ بچی کو پولیس سرجن کے سامنے پیش کریں۔
عدالت نے مزید کہا کہ اس طرح کے کیسز میں میڈیکو لیگل ہونا ضروری ہے۔
Comments are closed.