کم عمری کی شادی اور لڑکی کے مبینہ اغواء سے متعلق کیس میں عدالت نے میڈیکل کرانے کی درخواست نمٹا دی۔
سندھ ہائی کورٹ میں لڑکی کا میڈیکل کرانے سے متعلق مدعی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے مدعی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فریقین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رجوع کریں۔
سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ سیشن عدالت فریقین کو سن کر درخواست پر فیصلہ کرے۔
مدعی مقدمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، چالان میں زیادتی اور انسانی اسمگلنگ کی دفعات ڈالی گئی ہیں۔
وکیل کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے میڈیکل کرانے کی درخواست مسترد کردی تھی، سیشن عدالت نے درخواست دائر اختیار سے باہر قرار دی تھی، اب معاملہ اسپیشل کورٹ میں چلا گیا۔
Comments are closed.