بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کم بیک کے لیے ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہا ہوں : عمر امین

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کے کرکٹر عمر امین کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں کم بیک کرنا ہے اسی کے لے محنت کر رہا ہوں۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین عمر امین نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ قومی ٹیم میں کم بیک کے لیے محنت کر رہاہوں، میرے ہاتھ میں محنت کرنا ہے، محنت ٹریننگ اور پریکٹس کر رہا ہوں تاکہ خامیوں اور کمزوریوں پر قابو پاؤں، جلد از جلد کم بیک کے لیے سینئرز سے بھی رہنمائی لیتا ہوں۔

عمر امین نے کہا کہ کے پی ایل ایک اچھا موقع ہے ڈومسیٹک سیزن سے قبل تیاری کا موقع مل رہا ہے، تمام کھلاڑی ردہم میں رہیں گے اور انہیں اپنی فٹنس پر بھی کام کا موقع مل رہا ہے یقیناً سب کو فائدہ ہو گا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کے حسین طلعت کا کہنا ہے کہ مظفر آباد اسٹیڈیم میں پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میچز بھی ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ خود کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی ہے کرکٹ تیز ہو گئی ہے اس کے مطابق کھیلتا ہوں، میرے لیے تینوں فارمیٹ اہم ہیں اور انہی کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں ،جتنا میرے لیے پچاس اوورز اور طویل دورانیے کی کرکٹ اہم ہے اتنی ہی ٹی ٹوئنٹی ہے سب فارمیٹ یکساں اہمیت کے ساتھ کھیلتا ہوں۔

عمر امین نے کہا کہ کے پی ایل میں لوکل ٹیلنٹ کو اسٹار کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے ٹیلنٹ بھی اچھا ہے اور وہ شاہد آفریدی، محمد حفیظ، کامران اکمل جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں سے سیکھ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.