اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

کم آمدن والوں کیلئے پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر تک ریلیف دینے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کم آمدن والے طبقے کےلیے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کم آمدن غریب عوام کےلیے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج پر غور کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشے کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، متعلقہ ادارے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ موٹر سائیکل رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے، پیٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.