امریکا کی ریاست نیویارک کی گورنر کیتھے ہوکل نے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر منتخب ہوئیں تو ریاست میں لاقانونیت پر قابو پانے اور کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گی۔
کیتھے ہوکل نے یہ بات امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے نیو یارک میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کیتھی ہوکل 24 اگست 2021 سے نیو یارک کی گورنر ہیں، ریاست کی 57 ویں گورنر کا اس بار ری پبلکن حریف لی زیلڈن سے مقابلہ ہوگا۔
غیر معمولی طور پر یہ ریس کیتھی ہوکل کے لیے چیلنجز کا شکار ہوگئی ہے۔
فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر اعجاز احمد نے کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ کیتھی ہوکل کو کامیاب بنائیں۔
Comments are closed.