ملازمین کسی بھی کمپنی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، کام کے ماحول کو مزید مثبت بنانے کے لیے ملازمین کی کوششوں کی تعریف اور اِن کو اِن کی قدر کا احساس دلانا ضروری ہے۔
ایک کمپنی کے حالیہ اقدامات نے سوشل میڈیا صارفین میں مایوسی اور غصے کو جنم دیا ہے۔
ایک (نامعلوم) کمپنی نے اپنی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازم کوصرف اس لیے کمپنی سے نکال باہر کیا تاکہ وہ دوسرے ملازمین کو یہ تاثر دے سکیں کہ کمپنی کے مالک جب چاہیں، جسے چاہیں نکال سکتے ہیں۔
یہ خبر Reddit پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی تھی جسے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہوئی جبکہ کمپنی کے اس رویئے پر صارفین کی تنقید بھی جاری ہے۔
ریڈ اِٹ صارف کا اپنی اس پوسٹ میں بتانا ہے کہ اُن کیی موجودہ ملازمت میں بہت سی چیزیں اخلاق کے ضابطوں سے گرتی جا رہی ہیں، بشمول اعلیٰ انتظامیہ کارکنوں سے کمیشن چرانا، معاہدے کی شرائط کا احترام نہ کرنا، اگر ہم باتھ روم میں 5 منٹ سے زیادہ وقت گزاریں تو ہمیں اس کی سزا دینا۔
ریڈ اِٹ صارف کا لکھنا ہے کہ بے قصور، ٹاپ پرفارمر ملازم کو نکالنے کے بعد دوسرے دن انہوں نے مجھے برطرف کرنے کی دھمکی دی کیونکہ میں مایوس تھا، آج انہوں نے ایک اور ساتھی کارکن کو برطرف کردیا جو کہ سیلز فیگر میں مجھ سے پیچھے تھا، کمپنی کا اس ملازم سے متعلق کہنا تھا کہ وہ اُن کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا تھا۔
ریڈ اِٹ کے اس ملازم نے کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے مزید غیرمنصفانہ عوامل پر بھی بات کی ہے۔
اس پوسٹ پر تقریباً 800 لائیک اور 150 سے زیادہ تبصرے کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.