یورپی کمپنیوں کے بورڈ میں صنفی مساوات کو یقینی بنانے کیلئے یورپی یونین کے تمام بڑے اداروں نے اتفاق کر لیا ہے۔
اس حوالے سے یورپین کمیشن، یورپین کونسل اور یورپین پارلیمنٹ نے باقاعدہ طور پر پہلی مرتبہ ان قواعد کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب پبلک لسٹڈ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کم از کم 40 فیصد خواتین بورڈ ممبر ہوں گی۔
صنفی مساوات میں بہتری کی یہ تجویز پہلی مرتبہ 2011 میں اس وقت کی یورپین کمشنر برائے انصاف ویوین ریڈنگ نے پیش کی تھی۔ جس کے تحت یورپ میں کام کرنے والی کمپنیوں کو کہا گیا تھا کہ وہ 2020 تک اپنا جینڈر بیلنس بہتر کرنے کیلئے اپنے بورڈ میں 40 فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص کریں۔
اس تجویز پر اب ایک عشرے کے بعد بات آگے بڑھی ہے اور یورپی یونین کی تعمیر میں شامل تین کلیدی اداروں میں اس بات کیلئے نئے قواعد پر اتفاق ہوگیا ہے۔
Comments are closed.