ادویہ ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر ادویات بنانا بند کردی ہیں۔
سیکریٹری صحت ڈاکٹر فخر عالم نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے گزشتہ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر یہ انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں مہنگائی کے حساب سے اضافہ ناگزیر ہے، بھارت اور بنگلادیش میں چند ادویات کنٹرول کی جاتی ہیں۔
ڈاکٹر فخر عالم نے مزید کہا کہ بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں ہم ہزاروں ادویات ریگولیٹ کر رہے ہیں۔
سیکریٹری صحت نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں 123 ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کی تجویز دی ہے۔
Comments are closed.