اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

کمپنیز اور حکومتوں کیلئے علیحدہ رنگوں کے ٹک متعارف ہونگے، ایلون مسک

ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر پر نیلے کے علاوہ دیگر رنگوں کے ’ٹک‘ بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک نئے ٹک مارکس متعارف کر دیے جائیں گے۔

مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنیز کے لیے سنہری رنگ کا چیک، حکومتوں کے لیے سرمئی، فرد واحد کے لیے نیلا نشان ہوگا۔

ٹوئٹر کے نئے مالک نے یہ بات رابرٹ رائخ اور کرپٹو کنگ نامی صارف کے ٹوئٹس کے جواب میں بتائی۔

قبل ازیں ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویریفائڈ اکاؤنٹس رکھنے والوں کو 8 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.