what is the best gay hookup app casual encounter hookups dog screening hookup to laptop secure hookup site hookup que significa gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ آئینہ دیکھ لیا کرو، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا، انہوں نے کہا کہ کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ آئینہ دیکھ لیا کرو۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں وہ اپنی تصویر پر تبصرہ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے دو، تین دن قبل ایک تصویر لگائی تھی، جس پر لوگوں نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے؟ کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ موٹے ہوگئے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں نے لوگوں کی پروفائل دیکھی ہے، ان کا منہ بڑے پتیلے جیسا ہے، میں درخواست کرتا ہوں کہ کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ  آئینہ دیکھ لیا کرو پلیز۔

مداحوں کی جانب سے وسیم اکرم کی ویڈیو پر ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.