کشمیر روڈ پر ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی سے کراچی انتظامیہ کو ہوش آگیا، کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کو شہر بھر میں قائم شاپنگ مالز اور ہائی رائز بلڈنگز کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت کردی۔
کمشنر کراچی نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)، ڈائریکٹر سول ڈیفنس، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران کو بھی مراسلہ ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ جیل روڈ پر قائم ڈپارٹمنٹل اسٹور جیسا واقعہ پیش نہ آئے۔
کمشنر کراچی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی عمارتوں کا فوری معائنہ کیا جائے جہاں اسٹورز اور ریسٹورنٹ قائم ہیں، ہائی رائز بلڈنگز، ڈپارٹمنٹل اسٹور میں وئیر ہاؤس کہاں قائم ہے معائنہ کیا جائے۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ وئیر ہاؤس کے حوالے سے بلڈنگ پلان میں اپروول ہے یا نہیں معلومات کی جائیں، غیر قانونی وئیر ہاؤس کے خلاف متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.