ملک کے بیشتر علاقے اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جبکہ سندھ میں مزید سیلابی ریلے کوٹری بیراج کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
پاکستان میں ہونے والی حالیہ مون سون کی شدید بارشوں کے بعد سے ملک جانی اور مالی نقصان سے دو چار ہے، ایسے میں ہر خاص العام سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر کمشنر کراچی کی اہلیہ مسز عائشہ کی تصویریں بھی وائرل ہیں جن میں وہ سیلاب متاثرین کے لیے اپنے ہاتھوں سے تکیے تیار کر رہی ہیں۔
کمشنر کراچی کے ٹوئٹر پیج پر شیئر کی گئی اس ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر کراچی کی اہلیہ مسز عائشہ میمن اپنی ٹیم کے ساتھ کمشنر ہاؤس میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے تکیے تیار کر رہی ہیں۔
ٹوئٹ کے مطابق مسز عائشہ میمن کی ٹیم نے خوشی خوشی اس مقصد کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کیا اور خاندانوں کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
Comments are closed.