کمشنر کراچی اقبال میمن نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مخدوش عمارتوں سے متعلق فہرست فراہم کر دی۔ بلڈنگ کنٹرل اتھارٹی نے کراچی میں 578 عمارتیں مخدوش ڈکلیئر کی ہیں۔
کمشنر کراچی کے مطابق ان عمارتوں میں کراچی جنوبی میں 456 عمارتیں مخدوش قرار دے دی گئیں۔ جبکہ ضلع وسطی میں 66، ضلع کیماڑی کی 23 عمارتوں کو مخدوش ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔
اقبال میمن نے مزید بتایا کہ ضلع کورنگی کی 14 عمارتوں، ضلع کراچی شرقی میں 13 عمارتیں، ضلع ملیر کی 4 عمارتیں اور ضلع غربی کی 2 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو مخدوش عمارتیں خالی کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر عمارتیں پہلے سے ہی خالی ہیں تو ان کو بند / سیل کر دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شہر میں کمزور پول بھی ہٹائے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.