جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

کمشنر راولپنڈی کا صفائی آپریشن میں شریک ملازمین کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ انہوں نے صفائی آپریشن میں شریک 4 ہزار سے زائد ملازمین کےلیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کردیا گیا۔ 

کمشنر راولپنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 لاکھ شہریوں میں ویسٹ بیگ تقسیم کیے گئے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ آفس میں بھی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، راولپنڈی ریجن میں کوئی کالعدم تنظیم کھالیں جمع کرے گی تو مقدمہ درج ہوگا۔

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ نالہ لئی پر دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی پر 9 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کی صفائی کےلیے 3 کروڑ روپے حکومت پنجاب نے دیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.