اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی کو مؤخر نہیں ہونا چاہیے۔
رضوانہ کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملزمان کی جانب سے ویڈیوز حاصل کرنے اور کال ریکارڈز سے متعلق عدالت میں درخواست دی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ویڈیوز حاصل کرنے اور کال ریکارڈز سے متعلق عدالت میں درخواست دی گئی ہے۔
رضوانہ کے وکیل نے مزید کہا کہ آج دونوں درخواستیں دائر کرنے کا مقصد فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کرنا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر آج کی درخواستوں پر دلائل طلب کیے ہیں۔
Comments are closed.