وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کمزور کو انصاف اور طاقتور کو این آر او چاہیے۔
اسلام آباد میں ربیع الاول کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن پر وار کردیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک آدمی پیسا چوری کرکے لندن میں بیٹھ گیا، ملک میں بڑا مسئلہ قیادت کا بحران ہے، ملک کے ساتھ جو ہوا وہ ليڈر شپ کی وجہ سے ہوا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ تاریخ میں خالد بن ولیدؓ سے بڑا شاید ہی کوئی جنرل ہو، لیکن حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ نے ان سے بھی کہا کہ آپ چھوڑ دیں وہ کسی اور کو کمان دے دیتے ہیں۔
انہوں نے نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک آدمی ملک کا پیسا چوری کر کے لندن ميں بیٹھ گیا اور لوگ اُس پر پھول پھینک رہے ہیں۔
دوران خطاب وزیراعظم نے رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا اور کہا اتھارٹی میں دنیا کے بہترین اسکالرز کو لائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ اتھارٹی دنیا کو بتائے گی کہ اسلام کیا ہے، اسکالرز اسکولوں کا نصاب بھی مانیٹر کریں گے، اتھارٹی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم ہوں گے۔
Comments are closed.