منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

کمر توڑ مہنگائی نے زندگی کی گاڑی چلانا مشکل بنادی

کمر توڑ مہنگائی نے موٹرسائیکل اور رکشا چلا کر روزگار کمانے والوں کےلیے زندگی کی گاڑی چلانا مشکل بنادی۔

لوکل ٹرانسپورٹ سے محروم شہر گوجرانوالہ میں رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا، سواری کرایہ بڑھانے کو تیار نہیں۔

رکشہ ڈرائیوروں کے مطابق لوگوں نے رکشوں کے بجائے پیدل سفر کو ترجیح دینا شروع کردی، روزی روٹی کے لالے پڑ چکے ہیں۔

ادھر حیدر آباد میں بائیک رائیڈرز کا بھی یہی حال ہے، کہتے ہیں 700 کماتے ہیں، 500 کا پیٹرول خرچ ہوتاہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.