خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کی وادی کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان 22 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کمراٹ سے نکالا گیا، کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر پشاور کور کے جوانوں نے پھنسے افراد کو نکالا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بعض فیملیز پہاڑوں پر چلی گئیں، خراب موسم کے باعث نکالا نہیں جا سکا، پہاڑوں پر جانے والی فیملیز سے مسلسل رابطہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان فیملیز کو پہاڑوں پر محفوظ مقامات پر شفٹ کر دیا ہے، موسم ٹھیک ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہاڑوں سے فیملیز کو نکال لیا جائے گا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انخلا کے لیے خوازہ خیلہ سے بھی ایک دستہ تیار ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عوام سیلاب کی وجہ سے سوات اور گرد و نواح کا سفر نہیں کریں۔
Comments are closed.