بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کمراٹ میں پھنسے لاہور کے ڈاکٹرز کو بچا لیا گیا

بارشوں اور سیلاب کے باعث وادی کمراٹ میں پھنسے ہوئے سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کو پولیس نے بچا کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

گروپ میں شامل ڈاکٹر عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور سے ہمارا گروپ کمراٹ آیا تھا، جو سیلاب کے باعث 2 دن تک پہاڑ پر پھنسا رہا۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مقامی پولیس نے ہمیں کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کیں، جس کے بعد ہمیں محفوظ مقام پر لایا گیا۔

سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹرعثمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب یہاں سے لاہور جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظار کر رہے ہیں۔

کمراٹ میں پھنسے 60 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، پاک فوج نےخوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو نکال لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کمراٹ میں پھنسے 60 سے زائد سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کیا تھا۔

پاک فوج نےخوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو نکالا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.