کمبوڈیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے حادثے میں چین کے 3 شہری ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کشتی ڈوبنے کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے 9 چینی شہریوں کو گزشتہ رات ویتنام کے جزیرے سے ریسکیو کیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کشتی کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے چین کے دیگر 8 شہریوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
بتایا جارہا تھا کہ دو روز قبل کمبوڈیا کے سمندر میں ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 41 چینی شہری سوار تھے۔
اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کشتی ڈوبنے کی وجہ کیا تھی۔
Comments are closed.