بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کمانڈر سوات بریگیڈیئر ساجد اکبر کی ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ

کمانڈر سوات بریگیڈیئر ساجد اکبر نے کہا ہے کہ 5 تحصیلوں میں میڈیکل کیمپ قائم کردیے ہیں۔

سوات اور گرد نواح میں ریلیف سرگرمیوں پر بریگیڈیئر ساجد اکبر نے کہا کہ سوات میں مجموعی طور پر 47 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں، 250 خاندانوں کو کھانا اور رہائش فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دور افتادہ علاقوں بٹ خیلہ اور پیوچار میں بھی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں سرگرم ہیں، ریسکیو ٹیموں کی توجہ کالام میں پھنسے سیاحوں پر ہے۔

کمانڈر سوات نے یہ بھی کہا کہ سیلاب سے مقامی آبادی اور کمراٹ اور دیر جانے والے سیاح بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور الیون کور کی ہدایت کے مطابق ہر سیاح تک پہنچا جائے گا۔

بریگیڈیئر ساجد اکبر نے کہا کہ پچھلے 36 گھنٹوں میں کمراٹ سے 15 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، 50 افراد کو کالام سے ریسکیو کیا گیا ہے، مزید 50 افراد کو بھی آج ریسکیو کرلیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.