ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

کل ہم نے دو قدم اٹھائے تھے آج شاید 10 اٹھائےہیں، علی ظفر

پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کے رکن علی ظفر نے کہا ہے کہ کل ہم نے دو قدم اٹھائے تھے آج شاید 10 اٹھائے ہیں۔ 

حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ معاملے پر اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے پاس چلے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم میں بہت ساری جماعتیں ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ فیصلہ ہوا کہ تجاویز اپنی اپنی جماعت کے سامنے رکھی جائیں۔ امید ہے کہ منگل کو کوئی فیصلہ ہوجائے گا۔ ابھی تجاویز سامنے آئی ہیں لچک کا پتا منگل کو چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تجاویز آئینی ہیں یا غیرآئینی میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.