رہنما ن لیگ عطا اللّٰہ تارڑ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ہونے والے گزشتہ روز کے الیکشن کو کالعدم قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ق لیگ نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کر لیا ہے، لوٹوں کی کھچڑی نے دھاندلی کا فیصلہ کیا ہے۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ آئے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مقدمہ سننے کی استدعا ہے کہ کس طرح سے الیکشن اوپن طریقے سے کرایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف چند دن کی حکومت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سبطین خان 185ووٹ حاصل کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل اور ووٹوں کی گنتی کے بعد پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے سبطین خان کی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔
پینل آف چیئرمین نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے سبطین خان ایوان کے نئے کسٹوڈین ہوں گے۔
Comments are closed.