پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ کل ان کی پنجاب حکومت ختم ہو جائے گی۔
یہ بات حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ منڈیوں کا اعتبار موجودہ مسلط حکومت پر سے اٹھ چکا ہے۔
حماد اظہر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ پن کے دہانے پر موجود ہے، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک ان کے دور میں 4 گنا بڑھ چکا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ روپیہ 3 ماہ میں 50 روپے قدر کھو چکا، یہ پھر بھی اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.