سندھ اسمبلی سے استعفیٰ کا اعلان کرنے والے فردوس شمیم نقویٰ نے کہا ہے کہ وہ کل صبح تک اسپیکر کو تحریری استعفیٰ پیش کردیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے بتایا کہ سندھ اسمبلی غیر جمہوری ہوگئی ہے، نہ اپوزیشن کے مائیک کھولے جاتے ہیں اور نہ ہی تحریک التوا لی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسپیکرکے خلاف احتجاج کیا اور ایوان سے واک آوٹ بھی کیا۔
پی ٹی آئی ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 101 سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے آج احتجاجاً اپنی نشست سے استعفا دے دیا ہے، کل صبح تک اسپیکر کو تحریری استعفیٰ پیش کردوں گا۔
فردوس شمیم نقوی نے یہ بھی کہا کہ سندھ اسمبلی غیر جمہوری ہوگئی ہے، نہ اپوزیشن کے مائیک کھولے جاتےہیں اور نہ تحریک التوا لی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایوان کا رکن بن کر اپنے حلقے کی کوئی خد مت نہیں کرسکتا۔
Comments are closed.