بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کل سے ملک کے سی این جی اسٹیشنز پورے ہفتے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، غیاث پراچہ

کل سے ملک میں سی این جی اسٹیشنز کھل جائیں گے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے لاہور سے بتایا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز ہفتے کے سات دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کے کھلنے سے فیول کی مد میں 84 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ 

غیاث پراچہ کے مطابق عام آدمی فیول کی مد میں ماہانہ 6 سے 10 ہزار روپے بچت کرسکے گا۔ سی این جی کے استعمال سے پبلک ٹرنسپورٹ کے کرائے بھی نہیں بڑھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.