سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کل سے اورنج لائن (بی آر ٹی عبدالستار ایدھی) کراچی کے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ اورنج لائن کراچی کے عوام کے لیے سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روزانہ ہزاروں شہری اس جدید پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ سے مستفید ہوں گے۔
صوبائی وزیر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اورنج لائن کی افتتاحی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے شہری کل سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
Comments are closed.