ترجمان عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ کل حکومت نے پارلیمنٹ سے کالے قوانین کی منظوری دی۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل کو منظور کرنے کے لیے 222 ووٹ ہونا ضروری ہیں، سب کچھ اسپیکر نے بلڈوز کیا، اس جرم میں اسپیکر ملوث ہیں۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بات کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ ای وی ایم کا تجربہ ناکام رہا، صرف 8 ممالک اس کا استعمال کرتے ہیں۔
ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کلبھوشن یادیو کو این آر او سے متعلق بل پر حکومت کی خوشی سمجھ سے بالاتر ہے۔
رہنما اے این پی کا کہنا تھا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں کر رہی ہے، وفاق سے چیف سیکریٹری بھیجا گیا، کیا صوبے میں قابل افسران کی کمی تھی؟
Comments are closed.