بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کل تک فون ٹیپنگ ضروری، آج ملکی سلامتی کیخلاف، کیا یہ منافقت نہیں ہے؟ حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ کل تک فون ٹیپنگ کو ملکی سلامتی کیلئے ضروری جبکہ آج ملکی سلامتی کے خلاف قرار دیا جارہا ہے، کیا یہ منافقت نہیں ہے؟

عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ دوسروں کو میر جعفر، میر صادق کہنے والا خود میر جعفر اور میر صادق نکلا، اپنے آپ کو سراج الدولہ قرار دینے والا عمران نیازی ’’ہیکر‘‘ کے ہاتھوں بےنقاب ہوتا جارہا ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے مزید کہا کہ آڈیو لیکس سے عمران نیازی کا چھپا ہوا سازشی چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، کنگ آف ٹائیگرز عمران خان ہیکر، سائفر اور ڈار کے حصار میں ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ اسلام آباد مارچ آزادی نہیں فساد مارچ ہے، جس کے خلاف ردالفساد کی تیاری کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین شکن، عالمی چور، توشہ خانہ چور اور بد دیانت جھوٹے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.