کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں رات گئے پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کلفٹن میں مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا، آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کیا گیا۔
آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک تھی، مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فیکشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔
آپریشن میں داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔
Comments are closed.