کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک تیز رفتار سرکاری گاڑی بے قابو ہو کر کار پر چڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔
بوٹ بیسن پولیس کے مطابق حادثہ کلفٹن میں بوٹ بیسن فوڈ سینٹر کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ کول انرجی ڈیولپمنٹ کی سرکاری فارچونر گاڑی نمبر GS 8254 بلاول ہاؤس چورنگی سے تیز رفتاری کے ساتھ رواں تھی کہ نذیر پارک کے سگنل کے قریب گاڑی ڈرائیور یار محمد سے بے قابو ہو کر کار پر چڑھ گئی۔
حادثے کے بعد سیکڑوں افراد موقع پر جمع ہوگئے اور گاڑی میں پھنسے افراد کو نکالا، حادثے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا، جس نے اسپتال جانے سے انکار کردیا۔
موقع پر جمع ہونے والے افراد نے جیب کو گاڑی کے اوپر سے اتارا، تاہم دونوں گاڑیوں کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔
پولیس کے مطابق پرائیویٹ کار کے مالک ڈاکٹر راجیش نے کوئی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے، دونوں گاڑیوں کے مالکان کے مابین موقع پر ہی تصفیہ ہوگیا اور وہ اپنی اپنی گاڑیاں لے کر چلے گئے۔
Comments are closed.