امریکا کے شہر تلسا میں ایک گیس اسٹیشن پر کام کرنے والے کلرک پر الزام ہے کہ اس نے جلدی چھٹی لینے کیلئے اسٹیشن پر چوری کی واردات کروائی۔
5 جون کو ایسائس جونز نے تلسا پولیس ڈپارٹمنٹ کو فون کیا کہ ایک نقاب پوش آدمی گیس اسٹیشن پر گھس آیا تھا اور اسلحہ کے زور پر نقدی لے گیا۔
گیس اسٹیشن پر موجود کیمروں کی مدد سے پولیس نے ڈاکو کا سراغ لگا لیا اور جب اسے گرفتار کیا تو الگ ہی کہانی سامنے آئی۔
8 جون کو پولیس ڈاکو تک پہنچ چکی تھی جس کا نام اسٹیون جونز تھا۔
اس نے پولیس کو بتایا کہ ڈکیتی کی واردات کی منصوبہ بندی اس نے نہیں کی تھی۔
ڈاکو کا کہنا تھا کہ ایلیا لاک نامی عورت اس کی اور ایسائس کی مشترکہ دوست تھی جس نے اسے گیس اسٹیشن پر ڈکیتی کیلئے کہا تھا کیونکہ کلرک ایسائس تھکن محسوس کر رہا تھا اور جلدی گھر جانا چاہتا تھا۔
خاتون ایلیا لاک کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس نے ڈاکو کے بیان کی تائید کی، خاتون نے اپنے اور ایسائس کے میسجز بھی دکھائے۔
بعد ازاں پولیس نے نوجوان کلرک کو بھی گرفتار کرلیا جس نے اعتراف کیا کہ اسی نے ایلیا سے کہا تھا کہ کوئی ڈاکو ڈھونڈ کر اسے گیس اسٹیشن پر ڈکیتی کیلئے بھیجو کیونکہ میں تھکا ہوا ہوں اور گھر جلدی جانا ہے۔
پولیس نے دونوں افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا لیکن خاتون اب تک تلسا کاؤنٹی جیل میں ہیں۔
Comments are closed.