لاہور اسلام آباد موٹر وے پر کلرکہار کے قریب بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 12 میں سے 10 افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو گیا۔
آر پی او سید خرم علی کے مطابق 2 جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
سید خرم علی کا کہنا ہے کہ شناخت کی جانے والی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز بس حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔
Comments are closed.