وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 6 سال قبل آج کےدن پاک فوج نے حاضر سروس بھارتی آفیسر کلبھوشن کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کلبھوشن بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
انہوں نے کہاکہ کلبھوشن کی گرفتاری نے پھر ثابت کیا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھےبھارت ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ قانونی چارہ جوئی سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا ہے۔
بھارتی جاسوس اور ’’ را ‘‘ کے دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو 6 سال قبل بلوچستان میں پاکستانی سرزمین پر تخریبی سرگرمیاں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی ہدایت کے مطابق نظرثانی کی درخواست دائر کرنے سے بھارت کا مسلسل گریز اس زمینی حقیقت سے انکار کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
Comments are closed.