کفایت شعاری اور سادگی پالیسی پر عمل درآمد سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین اور وزیرِ آئی ٹی امین الحق شامل ہیں۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ قومی غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
مشیرِ امور کشمیر قمر زمان کائرہ اور وزیرِ مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
مانیٹرنگ کمیٹی وفاقی کابینہ کے 22 فروری کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لے گی۔
ہر وزارت، ڈویژن اور محکمےکا پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر فیصلوں کے نفاذ سے متعلق تجاویز 27 فروری تک کمیٹی کو پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ 22 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دی تھی۔
Comments are closed.