کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی ٹیم مظفر آباد ٹائیگرز کے مالک ارشدخان تنولی کا کہنا ہے کہ کے پی ایل کی انتظامیہ فرنچائزز اور دوسرے متعلقہ افراد کی کوشش ہے کہ کے پی ایل کو کامیاب کیا جائے اور اسے اسی طرح برانڈ بنایا جائے جس طرح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) برانڈ ہے، کے پی ایل کی ویورشپ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل کے بعد کے پی ایل پاکستان کا دوسرا بڑا برانڈ ہوگا۔
ارشد خان تنولی نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ نے تمام خدشات دور کر دئیے ہیں کہا جا رہا تھا کہ لیگ نہیں ہو گی اور ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جا سکے گا لیکن لیگ بھی ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ایل ٹورازم ، کرکٹ کاروبار اور نوجوانوں کے لئے مفید ثابت ہو رہی ہے ، لوگ دور دور سے دیکھنے کے لئے آ رہے ہیں نوجوانوں کو موقع مل رہا ہے آگے بھی موقع ملے گا دنیا ان کا ٹیلنٹ دیکھے گی۔
ارشد خان تنولی نے کہا کہ لیگ کا پہلا سال ہے مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا تو ہو گا، میڈیا میں ادائیگیوں کے مسائل کا آیا ادائیگیوں کے مسائل ہوئے لیکن امید ہے اب یہ ایشو نہیں رہے گا۔
Comments are closed.