بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر پریمیئر لیگ کا پیغام یہی ہے کہ کھیل اور سیاست الگ الگ چیزیں ہیں، جہانگیر خان

لیجنڈری اسکواش پلیئر اور کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز کے برانڈ ایمبیسیڈر جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ کھیل، محبت، دوستی اور امن پیغام دیتے ہیں، کھیل اور سیاست الگ الگ چیزیں ہیں، یہی دنیا کو کشمیر پریمئیر لیگ کا پیغام ہے۔

اسکواش کے سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر خوش ہوں، کے پی ایل کی وجہ سے کشمیر میں کھیلوں کو فروغ ملے گا کھیل محبت دوستی اور امن کا پیغام دیتے ہیں میرا ہمیشہ یہی پیغام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں کھیلوں کے اپنے فینز ہوتے ہیں میرے فینز بھارت میں بھی ہیں اور ان کے لوگ کسی اور ملک کے کھلاڑی کے فین ہوں گے اسے اسی نظر سے دیکھنا چاہئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرانےکی کوششیں تیز کردیں۔

جہانگیر خان نے کہا کہ ہمیں کھیل کو پروموٹ کرنا ہے حریف صرف گراؤنڈ میں ہوتے ہیں باہر سب دوست ہوتے ہیں یہی چیز کھیل ہمیں سکھاتے ہیں، ہمیں یہ پیغام دینا ہے کہ کھیل اور سیاست الگ الگ ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم مظفر آباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیر کو ہے ،ہم سب کشمیر کاز کے لئے کھیل رہے ہیں ہم نے اس کو کامیاب کرنا ہے اچھا کھیلنا ہے۔

جہانگیر خان نے کہا کہ کشمیر میں کرکٹ کی سرگرمیاں تو ابھی شروعات ہیں مزید کام کرنا ہے اور کام کرتے رہنا ہے۔ کے پی ایل پہلا پلیٹ فارم ہے کشمیر میں بہت ٹیلنٹ ہے ،کرکٹ ایتھلیٹکس ہاکی اسکواش ہاکی اور فٹ بال میں ٹیلنٹ ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے ٹیلنٹ کو ہمیں سہولیات دینا ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.