کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔
فائنل مقابلے میں راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 169 رنز بنائے۔
راولاکوٹ کی جانب سے کاشف علی 54 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ بسمہ اللہ خان 30، صاحبزادہ فرحان 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔
مظفرآباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.