بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر روڈ کی متاثرہ عمارت سے متعلق جلد فیصلہ کرینگے، ایس بی سی اے

کشمیر روڈ پر واقع آتشزدگی کا شکار ہوئی عمارت سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی، این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں عمارت کو رہائش کے قابل قرار دیدیا، تاہم ایس بی سی اے نے معاملہ لٹکا دیا۔

این ای ڈی یونیورسٹی نے اپنی رپورٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حوالے کردی ہے لیکن ایس بی سی اے نے تاحال عمارت کو کلیئر نہیں کیا ہے۔

متاثرین کو ایک ماہ بعد بھی اپنے گھروں میں رہائش اختیار کرنا تو دور کی بات عمارت میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سروش حشمت لودھی کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کا مکمل جائزہ لے کر اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے جو ایس بی سی اے کو بھیج دی گئی ہے۔

چیئرمین ایس بی سی اے ناصرحسین شاہ سے رپورٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جلد فیصلہ سامنے آجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.