آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں میں سے 17کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13، مسلم لیگ ن کی 2اور پیپلز پارٹی نے بھی 2نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔
اسی طرح حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔
حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 18 پونچھ 1 سے موصولہ 44 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عبد القیوم نیازی 5 ہزار 7 سو 92 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے چوہدری یاسین گلشن 4 ہزار ایک ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور پیپلز پارٹی کے امجد یوسف 3 ہزار 295 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
یل 17 باغ حویلی کہوٹہ کے 50 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور 10460 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے چوہدری عزیر 6685ووٹ کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی کے امیدوار 2928ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.