جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کشمیری امید نہ چھوڑیں، سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ پڑاؤ ہے منزل نہیں، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی نے کشمیریوں سے امید نہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے بھارتی سپریم ورٹ کا آج کا فیصلہ پڑاو ہے منزل نہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالفین چاہتے کہ کشمیری امید چھوڑ کے دل برداشتہ ہو کر شکست کو تسلیم کرلیں، ایسا نہیں ہوگا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ آج کا فیصلہ بھارت کے تصور کی ہار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے آرٹیکل 370 کو عارضی قرار دینے کے فیصلے نے جموں و کشمیر کے بھارت سے رشتے کو بھی عارضی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جو ہاتھ امیدوں کے ساتھ ملایا تھا اسے زخمی کر دیا، یہ سلسلہ یہاں رکے گا نہیں جو شروعات جموں و کشمیر سے ہوئی وہ پورے بھارت میں پھیلے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.