کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخی کی توثیق کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر کی کُل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔
اے پی ایچ سی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت یا عدلیہ کو متنازع علاقے کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔
حریت کانفرنس ک مزید کہنا ہے کہ کشمیری دفعہ 370 یا A35 کے لیے لیے نہیں لڑ رہے، کشمیری بھارت کے غیرقانونی قبضے سے آزادی حاصل کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔
Comments are closed.