ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

کشمور: ڈاکوؤں نے ایس ایچ او کو 2 اہلکاروں سمیت اغوا کرلیا

کشمور میں ڈاکوؤں نے ایک ایس ایچ او کو دو اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا۔ 

سندھ کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے تھانہ گل محمد کے  ایس ایچ او اور دو اہلکاروں کو اغوا کیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار اغوا کیے گئے بچے کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے میں گئے تھے۔

کشمور میں 3 ماہ کے دوران 4 بچوں اور خاتون سمیت 43 افراد کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.