کشمور کے کچے کے علاقے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی عرفان سموں نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
عرفان سموں کا کہنا ہے کہ 15 سے زائد ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیغانی گینگ اور بھیو گینگ کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، پولیس اہلکاروں سمیت دیگر مغویوں کو جلد بازیاب کرایا جائے گا۔
Comments are closed.