ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

کشمور میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں فائرنگ سے ایس ایچ او سميت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشمور میں کچے میں نئی چیک پوسٹ قائم کی جا رہی تھی کہ ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہو گئے۔

پنجاب اور سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں میں صابر علی اور احد علی ڈومکی شامل ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کو رحیم یارخان اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.