
بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ کشما بندو نے اپنی ذات سے ہی شادی رچالی، وہ خود سے شادی کرنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔
کشما بندو کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بُک پر شادی کے دوران ادا کی جانے والی رسومات کی تصویریں بھی شیئر کی گئی ہیں۔
کشما بندو نے اپنے گھر ہی میں خوب دھوم دھام سے شادی کی ہے۔
پنڈت کی جانب سے یہ شادی کروانے سے انکار کرنے پر کشما بندو نے شادی کے لیے پڑھے جانے والے بھجن موبائل پر ہی لگائے اور ساری رسومات خود ادا کیں۔
کشما بندو کی شادی سے وائرل ویڈیوز میں اُنہیں خود کو ہی منگل سوتر باندھتے اور سندور لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کشما بندو نے اپنی ہلدی اور مہندی کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں اُن کی قریبی دوستوں اور خاندان کی خواتین کو بھی یہ انوکھی شادی اور اس کی رسومات کو خوب انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب شادی ہو جانے کے باوجود کشما بندو پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.