قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیچو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو چار سال تک سندھ یاد نہیں آیا، جب کشتی طوفان میں پھنسی ہے تو سندھ یاد آ گیا ۔
ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ دو سال قبل وزیراعظم کو سندھ کو درپیش مسائل پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا، لیکن کچھ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں غیریقینی صورت حال سے پاکستان کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی اس طرح کا سیاسی بھونچال آتا ہے تو معیشت پیچھے چلی جاتی ہے۔
قومی عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی عروج پر ہے اور اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی ہے۔
Comments are closed.