پاکستانی سفارتی عملے نے کشتی حادثے میں بچنے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی اور بتایا کہ ان کی واپسی کے لیے اٹلی حکومت کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔
سفیر پاکستان کے مطابق سفارتخانے کے سینئر اہلکار نے میڈیکل کمیپ میں 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی۔
علی جاوید کا کہنا تھا کہ کشتی حادثہ کلابریا میں جس مقام پر ہوا وہ سفارتخانے سے 9 گھنٹے کی مسافت پر ہے، واقعے کی خبر ملنے پر رات ہی کو سفارتخانہ کے عملہ کو جائے وقوع پر بھیجا گیا۔
سفیر پاکستان نے بتایا کہ کشتی حادثے میں بچ جانے والے 16 پاکستانیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، حادثے میں بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے۔
کشتی حادثے میں لاپتا 4 پاکستانیوں کی تلاش جاری ہے، 16پاکستانیوں کا تعلق مالاکنڈ ،حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گجرات سے ہے۔
سفیر علی جاوید کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ کشتی حادثے کے معاملے کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔
Comments are closed.