بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کس چیز نے شعیب اختر کا دل توڑ دیا؟

پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ ڈالا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ 

ہوا کچھ یوں کہ شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کچھ سرگرمی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی ایک پرانی جرسی شیئر کی جو ممکنہ طور پر 1990 کے عشرے کے اختتامی سالوں کی ہے۔ 

شعیب اختر نے یہ بھی تحریر کیا کہ یہ کرکٹ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

انہوں نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بتائیں کہ یہ کب کی جرسی ہے، مجھ سے اس جرسی میں پہنی ہوئی تصویر شیئر کریں۔ 

ساتھ میں انہوں نے اپنی اس سرگرمی کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کو بورنگ کہتے ہوئے شروع کیا۔ 

اس پر ایک صارف نے شعیب اختر کو جواب دیا کہ یہ میچ بالکل اسی طرح ہیں جس طرح کے آپ کے یوٹیوب پر تبصرے ہوتے ہیں۔ 

شعیب نے اس کے جواب میں کہا کہ ’میرا دل ٹوٹ گیا ہے، رات کو نیند بھی نہیں آئے گی اب تو۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.