آج حلف اٹھانے والی وفاقی کابینہ کے کس وزیر کو کونسی وزارت دی گئی ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرِ خزانہ بنا دیا گیا ہے
مفتاح اسماعیل کو آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی وزیرِ داخلہ کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
چارج سنبھالنے کے لیے پہنچنے پر احسن اقبال کا وزارتِ منصوبہ بندی میں استقبال کیا گیا، وزارت کے افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
احسن اقبال نے آفس میں بیٹھتے ہی سیکریٹری منصوبہ بندی سے میٹنگز کا شیڈول طے کیا۔
انہوں نے سیکرٹری منصوبہ بندی کو آج ہی پی ایس ڈی پی پر مکمل جائزہ اجلاس بلانے اور سی پیک پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کل رکھنے کی ہدایت کی۔
جے یو آئی کے رہنما مفتی عبدالشکور نے وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا چارج سنبھالا۔
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے سیکریٹری ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے اپنی وزارت سے متعلق ابتدائی بریفنگ بھی لی۔
ایم کیو ایم کے رہنما سید امین الحق نے وفاقی وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے فرائض سنبھال لیے۔
Comments are closed.